پشاور ،متنی میں گاڑی پرفائرنگ، چار افراد جاں بحق ، ایک زخمی

پیر 29 مئی 2017 23:08

پشاور ،متنی میں گاڑی پرفائرنگ، چار افراد جاں بحق ، ایک زخمی
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مئی2017ء) پشاور کے علاقے متنی میں گاڑی پرفائرنگ کے نتیجے میں چار افراد جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوا ،،جاں بحق ہونیوالے افراد میں تحریک انصاف کاٹائون ممبر اورامن لشکر کے افراد شامل ہیںپولیس کے مطابق پشاور کے نواحی علاقے متنی میں نامعلوم ملزموں نے گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار چار افراد جاں بحق ہوگئے ،جاں بحق ہونیوالوں میں تحریک انصاف کاٹائون ممبر بھی شامل ہے،پولیس کے مطابق فائرنگ سے ایک شخص زخمی بھی ہوا جس کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق واقعہ دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ ہے ،پولیس نے لاشیں پوسٹ مارٹم کے لئے منتقل کرتے ہوئے مزید تحقیقات شروع کردی ہیں۔ذرائع نے بتایا ہے جاں بحق ہونیوالے افراد کاتعلق امن لشکر سے ہے۔

متعلقہ عنوان :