چوہدری نثار علی خان(کل)اسلام آباد میںنادرا میگا سنٹر لاہور اور ایگزیکیٹو پاسپورٹ آفسز سرگودھا اور فیصل آباد کا سافٹ لانچ کریں گے

پیر 29 مئی 2017 23:08

چوہدری نثار علی خان(کل)اسلام آباد میںنادرا میگا سنٹر لاہور اور ایگزیکیٹو ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مئی2017ء) وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان(کل) نادرا ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں دن چار بجے نادرا میگا سنٹر لاہور اور ایگزیکیٹو پاسپورٹ آفسز سرگودھا اور فیصل آباد کا سافٹ لانچ کریں گے۔ افتتاح کیے جانے والے دفاتر کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے ترجمان وزارتِ داخلہ نے کہا کہ نادرا میگا سنٹر لاہور جدید سہولیات سے آراستہ ہے جس میں درخواست گزاروں کے لئے 48کائونٹر قائم کئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

یہ میگا سنٹر چوبیس گھنٹے کی بنیاد پر کام کرے گا جس میں 3500یومیہ درخواستیں پراسس کی جائیں گی۔ اس میگا سنٹر میں چار سو افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہوگی۔ اس سنٹر میں عمر رسیدہ افراد کی سہولت کے لئے چار مخصوص کائونٹر قائم کئے گئے ہیں۔ دیگر علاقوں کے علاوہ داتا گنج بخش ٹائون، راوی ٹائون اور شالیمار ٹائون کے مکین اس سنٹر سے مستفید ہوں گے۔ ایگزیکیٹو پاسپورٹ آفس سرگودھا میںچھ کائونٹرز پرچالیس سے ساٹھ درخواستیں پراسس جبکہ فیصل آباد ای پی او میں ساٹھ سے اسی درخواستیں یومیہ کی بنیاد پرپراسس کی جائیں گی۔