پنجاب فوڈ اتھارٹی کا کریک ڈا?ن جاری ، بھاری مقدار میں گٹکا برآمد

ناقص اورگندے تیل کا استعمال، فرائی چکس، کے ایف سی کو جرمانہ،120لیٹر تیل تلف ہدایات پر عمل ناکرنے پر بابا جی قلفی پروڈکشن یونٹ سیل،متعدد کو جرمانے، وارننگ نوٹس جاری

پیر 29 مئی 2017 23:06

پنجاب فوڈ اتھارٹی کا کریک ڈا?ن جاری ، بھاری مقدار میں گٹکا برآمد
․لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 مئی2017ء) پنجاب فوڈ اتھارٹی کا ناقص اور مضر صحت اشیائ خوردونوش بنانے والوں کے خلاف کریک ڈا?ن جاری ہے ،اس سلسلے میں مغل پورہ چوک پرراجو پان شاپ پر چھاپے کے دوران 115گٹکاساشے اور جارا جی پان شاپ پر 300 گٹکا ساشے برآمد ہونے پر سیل کر دیا گیا،یڑب کالونی میں باباجی قلفی پروڈکشن یونٹ کو گزشتہ ہدایات پر عمل نہ کرنے پر سیل کر دیا گیا،برکت مارکیٹ میں ساجد تمباکو اینڈ پان شاپ کو گٹکا برآمد ہونے پرسیل کر دیا گیا،رائیونڈ روڈ پر ڈوگر سجی ہا?س کو گندہ فریزر ،حشرات کے خاتمے کے ناقص انتظام اور ملازمین کامیڈیکل سرٹیفکٹ نہ ہونے پر 12 ہزار جرمانہ،کریم بلاک میں فرائی چکس کو 40 ہزار جرمانہ اور 80 لیٹر استعمال شدہ تیل ضائع کر دیا گیا۔

برکت مارکیٹ میں فائن پیزا اینڈ ریسٹورنٹ، لالااکبر ہوٹل کو بالترتیب 10 ہزار اور7 ہزار ،مون مارکیٹ میں شیکس جوس اینڈ کارنر کو فوڈ لائسنس نہ ہونے پر 5 ہزار،رائیونڈ روڈ پرعلی ریسٹورنٹ اور خان تکہ شاپ کو گندے اور زنگ آلودہ فریزر میں اشیائ خوردونوش کو محفوظ کرنے، حشرات کے خاتمے کا ناقص انتظام ہونے ،ملازمین کا جسمانی صفائی کا خیال رکھے بغیر اور جیولری پہن کر کام کرنے، ملازمین کا میڈیکل سرٹیفیکیٹ موجود نہ ہونے پر 25ہزاراور0 4ہزار جرمانہ،مون مارکیٹ اقبال ٹا?ن میں کے ایف سی کو چھاپے کے دوران صفائی کے ناقص نظام ،واش بیسن کا پانی لیک اوربے ترتیب لیبلنگ ہونے پر 25ہزارجرمانہ اور 40لٹر تیل موقع پر ضائع کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

مون مارکیٹ ہی آئس ہٹ آئس کریم،وحدت روڈ پر واقع رمضان بازار، گورنمنٹ ماڈل بازار چونگ،برکت مارکیٹ میں حفیظ ملک شاپ،رائیونڈ روڈ پر واقع ٹیسٹ پوائنٹ، بٹ شوارما اینڈ برگر،بندو خان سوئٹس،الفیصل ملک اینڈ سوئٹس،شادباغ رمضان بازارپر معائنہ کے دوران دیگر شاپ کو ای لائسنس بنوانے اور مزید بہتری کے نوٹس جاری کیے گئے۔

متعلقہ عنوان :