ناد ر ا ’’ای بلنگ‘‘ فراڈ کیس، 5 ملزمان کو قید اور جرمانے کی سزائیں

ملزمان 10 سال کیلئے الیکشن لڑنے، عوامی عہدہ سنبھالنے اور کسی قسم کا قرض حاصل کرنے کیلئے بھی نااہل قرار

پیر 29 مئی 2017 23:06

ناد ر ا ’’ای بلنگ‘‘ فراڈ کیس، 5 ملزمان کو قید اور جرمانے کی سزائیں
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 مئی2017ء) احتساب عدالت نے ناد ر ا ’’ای بلنگ‘‘ فراڈ کے الزام میں 5 ملزمان کو قید اور جرمانے کی سزائیں سنا دیں اور تمام ملزمان کو 10 سال کے لئے الیکشن لڑنے، عوامی عہدہ سنبھالنے اور کسی قسم کا قرض حاصل کرنے کے لیے بھی نااہل قرار دیدیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت لاہور کے جج وسیم اختر نے ملزم حافظ مشہود کو 5 سال قید اور 16 لاکھ،77 ہزار روپے جرمانے،سلیم کو 5 سال قید اور 6لاکھ 30ہزارجرمانے کی سزا ،ملزم محمد یونس کو 5 سال قید اور 18 لاکھ 14 ہزار روپے جرمانے کی سزا ،مبشر حسین کو 5 سال قید ساڑھے 6لاکھ 6 6 ہزار جرمانہ اور نذیر بزمی کو 5 سال قید اور 2 لاکھ 71 ہزار جرمانہ کی سزا سنائی۔

فاضل عدالت نے اپنے فیصلے میں تمام ملزمان کو 10 سال کے لئے الیکشن لڑنے، عوامی عہدہ سنبھالنے اور کسی قسم کا قرض حاصل کرنے کے لیے بھی نااہل قرار دے دیا۔مذکورہ کیس میںایک کروڑ سے زائد کے فراڈ کیس میں ایک ملزم محمود الحسن بری، ملزم مدثر نذر اشتہاری جبکہ ملزم قمر وفات پاچکا ہے۔ملزمان پر نادرا کی’’ ای بلنگ‘‘ فرنچائزڈ سے ایک کروڑ سے زائد کے فراڈ کا الزام تھا۔ملزمان نے گھر بیٹھے کمپیوٹر کے ذریعے بلوں کی ادائیگی سکیم میں خورد برد کی تھی۔

متعلقہ عنوان :