حکمران ماڈلنگ اور بڑھکیں چھوڑ کر عوامی مسائل کی طرف متوجہ ہوں‘قمرزمان کائرہ

اگر حکمرانوںنے واقعی اتنے پاور پلانٹس لگائے ہوتے تو آج پاکستان خطے میں بجلی برآمد کرنیوالا دوسرا بڑا ملک بن چکا ہوتا ‘گفتگو

پیر 29 مئی 2017 23:06

حکمران ماڈلنگ اور بڑھکیں چھوڑ کر عوامی مسائل کی طرف متوجہ ہوں‘قمرزمان ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 مئی2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ کی سحروافطار میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ پر مذمت کرتے ہوئے کہنا ہے کہ چارسال پاور پلانٹس کے سامنے ماڈلنگ کرنیوالے حکمران 6مہینے میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کادعویٰ کررہے تھے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں قمر الزمان کائرہ نے کہا کہ اگر حکمرانوںنے واقعی اتنے پاور پلانٹس لگائے ہوتے تو آج پاکستان خطے میں بجلی برآمد کرنیوالا دوسرا بڑا ملک بن چکا ہوتا لیکن افسوس حکمرانوںنے رمضان المبارک میں جھوٹ کا دامن نہیںچھوڑا ، شہروں کے مقابلے میں دیہات میں لوڈ شیڈنگ کی بہت بری صورتحال ہے، اگر شریف برادران اوران کے حواری پیپلز پارٹی کے بجلی کے منصوبوں کیخلاف عدالتوںمیں نہ جاتے تو آج طلب و رسد کے مسائل پیدا نہ ہوتے، انہوںنے کہا کہ حکمران ماڈلنگ اور بڑھکیں چھوڑ کر عوامی مسائل کی طرف متوجہ ہوں وگرنہ انہیںبھاگنے کوبھی راہ نہیں ملے گی۔