پی آئی اے کے سائبر سسٹم میں فنی خرابی کے باعث متعدد مقامی اور بین االاقوامی پروازیں منسوخ ہو گئیں

پیر 29 مئی 2017 23:06

پی آئی اے کے سائبر سسٹم میں فنی خرابی کے باعث متعدد مقامی اور بین االاقوامی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 مئی2017ء) پاکستان انٹرنیشنل ائر لائنز (پی آئی ای)کے سائبر سسٹم میں فنی خرابی کے باعث متعدد مقامی اور بین االاقوامی پروازیں منسوخ ہو گئیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کے سائبر سسٹم میں فنی خرابی ہونے کے باعث قومی ایئر لائن کا دنیا بھر سے رابطہ منقطع ہو گیا اور فلائٹ آپریشن متاثر ہونے سے درجنوں پروازیں بھی منسوخ ہو گئیںفنی خرابی کے نتیجے میں رحیم یار خان سے کراچی آنے والی پرواز پی کے 583، لاہور سے کراچی آنے والی پرواز پی کی317، تربت سے کراچی کی پروازپی کے 502 اور اسلام آباد سے کراچی کی پرواز پی کی367 منسوخ ہوگئیں۔

اس کے علاوہ ڈھاکا سے کراچی آنے والی پرواز پی کے 267 اور نئی دلی سے کراچی آنے والی پرواز پی کے 273 بھی منسوخ ہو گئی ہے ترجمان پی آئی اے کے مطابق سائبر سسٹم کی خرابی دور کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اور بہت جلد فلائٹ آپریشن بحال کر دیا جائے گا۔