Live Updates

وزیراعظم نااہل ہوں تو میں بھی قربانی کو تیار ہوں ، عمران خان

نوازشریف کی سیاست ختم ہوگئی ، وہ اب آئندہ الیکشن نہیں جیت سکتے ،ڈرانے کیلئے مجھ پر کیس بنایا گیا ، جمائمہ کے نام پر 4بار پیسے آئے ،صرف 2کا ریکارڈ نہیں ، جمائمہ ریکارڈ ڈھونڈ رہی ہیں ، میں نے اپنی حلال کی کمائی سے جائیداد خریدی ،ملک میں بدترین لوڈشیڈنگ کے خلاف عوام سڑکوں پر ہیں،میں کبھی نااہل نہیں ہوسکتا کیونکہ میں نے غلطی نہیں کی ، آئندہ سال تحریک انصاف کلین سویپ کرے گی، تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا ٹی وی انٹرویو

پیر 29 مئی 2017 23:04

وزیراعظم  نااہل ہوں تو میں بھی قربانی کو تیار ہوں ، عمران خان
اسلام آباد /مری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 مئی2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم نوازشریف نااہل ہوں تو میں بھی نااہل ہونے کی قربانی کو تیار ہوں ، نوازشریف نے اداروں کو تباہ کیا ، پاکستان کو جو بھی آگے لیکر جانا چاہتا ہے اس کی عزت کرتا ہوں ، حکمران وہ کام کر رہے ہیں جو ایسٹ انڈیا کمپنی نے کئے تھے ، ، نوازشریف کی سیاست ختم ہوگئی ہے اب یہ الیکشن نہیں جیت سکتے ،مجھے ڈرانے کیلئے مجھ پر کیس کیا گیا ، جمائمہ کے نام پر 4بار پیسے آئے صرف 2کا ریکارڈ نہیں ، جمائمہ ریکارڈ ڈھونڈ رہی ہیں ، میں نے اپنی حلال کی کمائی سے جائیداد خریدی ملک میں بدترین لوڈشیڈنگ کے خلاف عوام سڑکوں پر ہیں ،میں کبھی نااہل نہیں ہوسکتا کیونکہ میں نے غلطی نہیں کی ، میں نے شہباز شریف کا نام بدل کر ڈرامہ باز شریف رکھ دیا ہے ، آئندہ انتخابات میں تحریک انصاف کلین سویپ کرے گی ۔

(جاری ہے)

پیر کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ اصل کیس نوازشریف پر چل رہا ہے اور مجھے ڈرانے کیلئے مجھ پر کیس گیا ۔انہوں نے کہا کہ میری غلطی ہوگی تو نااہل ہوں گا ، نااہل تو نوازشریف ہوں گے جو وزیراعظم ہیں ، میرا نااہل ہونا تو ایک چھوٹی قربانی ہوگی ۔انہوں نے کہا کہ پانامہ کی وجہ سے کئی وزیراعظم اور بڑے بڑے وزراء نااہل ہوئے ، یہاں پر حکمران وہ کر رہے ہین جو ایسٹ انڈیا کمپنی نے کیا ۔

عمران خان نے کہا کہ حکومت سے پہلے بڑے بڑے دعوے کر رہے تھے کہ اگر لوڈشیڈنگ ختم نہ کی تو میرا نام بدل دینا ، اب ہم نے شہباز شریف کا نام بدل کر ڈرامہ باز شریف رکھ دیا ہے کیونکہ وہ ڈرامے بہت کرتے ہیں ، اب میں شہباز شریف کا عدالت آنے کا انتظار کر رہا ہوں ۔انہوں نے کہا ان دونوں بھائیوں نے ملک میں رشوت کو عام یا ، نوازشریف نے اداروں کو تباہ کیا ۔

عمران خان نے کہا کہ ترقی کرنے والے ممالک نے پہلے کرپشن پر قابو پایا ، چین میں 11لاکھ حکومتی افسران کو پکڑا گیا ،میں اپنی حلال کی کمائی کا پیسہ پاکستان لیکر آیا ہوں ، برطانیہ مین ٹیکس دیتا ہوں ، ابھی تج مجھے کہیں سے ٹیکس نہ دینے کا نوٹس نہیں آیا ۔انہوں نے کہا کہ جمائمہ کی طرف سے بھیجی گئی دوادائیگیاں پر جمائمہ کا نام نہیں ہے وہ ریکارڈ ڈھونڈ رہی ہے لیکن میں حیران ہوں اس سے پاکستان کو کیا نقصان ہوا جبکہ رقم بھی بینک سے آئی ہے کوئی ہنڈی سے نہیں آئی ۔

انہوں نے کہا کہ جمائمہ نے جس بینک سے پیسے بھیجے تھے وہ اب بینک ہی نہیں ہے اور نہ ہی اس کا اکائونٹ ہے اب میں وہ کہاں سے لیکر آئوں ۔انہوں نے خورشید شاہ کے بیان پر ازراہ مذا ق کہا کہ اگر میں اور نوازشریف پھنس گئے تو کتنا اچھا ہوگا کہ آصف زرداری بچ جائے گا ۔ عمران خان نے کہا کہ میں نے کرکٹ کھیل کر پیسہ کمایا اور اس سے ہی جائیداد بنائی تھی ، تحقیقات کروالیں میں نے جائز کمائی سے فلیٹ خریدے تھے ، 13سال سے جمائمہ نے پیسے بھیجے تھے ، وہ میرے دوست راشد کے ذریعے پیسے بجھواتی تھی ، 2002میں میرے پاس پیسے نہیں تھے ، اب یہ سب مجھے بلیک میل کر رہے ہین ، یہ بھی قبول ہے کہ اگر مجھے نااہل کر کے کرپشن کرنے والے بھی نااہل ہوجائیں ، میں قربانی کیلئے تیار ہوں ، اگر یہ کرپشن کرنے والے ختم ہوجائیں کیونکہ ملک کا وزیراعظم کرپٹ ہو تو وہ کرپشن نہیں روک سکتا۔

عمران خان نے کہا کہ 480ارب روپے حکومت نے سرکلرڈیٹ دیا جس میں سے 62ارب کا فراڈ سامنے آگیا ہے ۔ عمران خان نے کہا کہ میں سیاست میں فیکٹریاں بنانے نہیں آیا تھا ہم نے اوورسیز پاکستانیوں سے پیسے لیے ، میں کسی بھی کیس میں نااہل نہیں ہوسکتا ۔ عمران خان نے کہا کہ یہ جے آئی ٹی سے ڈر رہے ہیں میں کہتا ہوں کہ میرے خلاف جے آئی ٹی بنا لیں ۔انہوں نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب میں سب کا نام لیا کہ دہشت گردی سے لڑ رہے ہیں لیکن اس نے پاکستان کا نام نہیں لیا اور نوازشریف وہاں بول نہیں سکا، وہاں جانے سے پہلے انہیںتیاری کر کے جانا چاہیے تھا۔

عمران خان نے کہا کہ جے آئی ٹی پر اعتراضات تو مجھے کرنا چاہیے تھا کہ جو ادارے تحقیقات کررہے ہیں نوازشریف ان کے اوپر ہے لیکن الٹا وہ اعتراض کر رہے ہیں ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات