وفاقی حکومت کی غریب کسانوں پر وحشیانہ تشدد ایک گری ہوئی حرکت ہے یہ وفاق کا بجٹ سے قبل تحفہ ہے، نثار احمد کھوڑو

پیر 29 مئی 2017 23:02

وفاقی حکومت کی غریب کسانوں پر وحشیانہ تشدد ایک گری ہوئی حرکت ہے یہ وفاق ..
لاڑکانہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 مئی2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی صوبہ سندھ کے صدر اور سینئر سوبائی وزیر خوراک نثار احمد کھوڑو نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کی غریب کسانوں پر وحشیانہ تشدد ایک گری ہوئی حرکت ہے یہ وفاق کا بجٹ سے قبل تحفہ ہے، جب عمران خان نے دھرنا دیا تو حکمران چھپنے کی جگہیں ڈھونڈ رہے تھے، اور کسانوں نے دھرنا دیا تو انہیں روکا گیا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے چیئرمین ڈسٹرکٹ زکوات و عشر لاڑکانہ نور الدین ابڑو کی طرف سے دی گئی افطارپارٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا انہوں نے کہا کہ حال ہی میں سعودی عرب میں مسلم کانفرنس کا انعقاد ہوا، جس میں پاکستان کو اپنا موقف پیش کرنے کا موقع ہی فراہم نہیں کرایا گیا تھا، جبکہ ہم دعویٰ کرتے رہتے ہیں کہ سعودی عریبیہ ہمارا دوست ہے، مسلم فوجی اتحاد کے سربراہ بھی ہمارے ملک کے سابقہ فوجی سربراہ کو مقرر کیا گیا ہے پھر بھی پاکستان کو نظرانداز کیا گیا، جس ملک کے وزیر اعظم اپنے آپ کو الزامات سے بری کرانے میں کامیابی حاصل نہیں کر سکتے وہ ملک اور قوم کی کیا خدمت کریں گے، اس موقع پر عبدالقادر سانگی، محمد علی بگھیو، عبدالفتاح بھٹو، معشوق جتوئی،خان محمد سانگھرو، ذوالفقار علی کماریو، محمد اسلم شیخ، انور لہر، آغا علی نواز جلبانی، ڈاکٹر افضل ابڑو،اوردیگر بھی موجود تھے۔

#

متعلقہ عنوان :