لاڑکانہ، مختلف حادثات و واقعات میں بچی سمیت چار افراد جان سے ہاتھ دھوبیٹھے، چار زخمی

پیر 29 مئی 2017 23:02

لاڑکانہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 مئی2017ء) مختلف حادثات و واقعات میں بچی سمیت چار افراد جان سے ہاتھ دھوبیٹھے، چار زخمی،اسپتال منتقل۔ تفصیلات کے مطابق پیر کے روز جعفرآباد میں دیرینہ دشمنی پر مسلح افراد یوسف کے گھر میں اندھا دھند فائرنگ کرکے باپ یوسف اور بیٹے کنڈیرو خان کو گولیوں کا کھاج بناکر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے، گھر میں کہرام مچ گیا۔

(جاری ہے)

نصرپور میں بس اسٹنڈ پر ٹریکٹر ٹرالی کے ٹکر میں دس سالہ بچی شمع انتقال کر گئی، پوسٹ مارٹم کے بعد نعش ورثائو کے سپرد کی گئی، جب بچی کی لاش گھر پنہچی تو آہ و زار کی چیخیں سننے میں آئیں۔دادو کے قریب ٹرالر کا کار کو ٹکر لگنے کے نتیجے میں بورڈ آف انٹرمیڈیئیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن لاڑکانہ کے چیئرمین ڈاکٹر احمد علی بروہی شدید زخمی ہوگئے جنہیں تشویش ناک حالت میں شعبہ حادثات لاڑکانہ میں داخل کیاگیا، جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔ لاڑکانہ کے قریب میرواہ کے قریب کوچ الٹنے سے دو افراد زخمی ہوگئے، جہیں اسپتال داخل کیا گیا ہے۔ قمبر کی درگاہ لعل شاہ میں قائم کنویں میں خان میر جت نہاتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق ہوگیا۔ #

متعلقہ عنوان :