طاقتور طبقے نے ملک کے وسائل کو یرغمال بنا رکھا ہے ‘ امیر امیر تر اور غریب تر ہوتا جا رہا ہے، ریاض فتیانہ

ملک کی ساری آبادی ملک چھوڑ کر باہر جانے کو تیار ہے، میڈیا سے گفتگو

پیر 29 مئی 2017 23:01

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 مئی2017ء) عوام لیگ پاکستان کے صدر سابق وزیر ریاض فتیانہ نے کہا ہے کہ طاقتور طبقے نے ملک کے وسائل کو یرغمال بنا رکھا ہے ‘ امیر امیر تر اور غریب تر ہوتا جا رہا ہے اس ملک کی ساری آبادی ملک چھوڑ کر باہر جانے کو تیار ہے ریاض فتیانہ نے نے یہ بات فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ آج خود کو اہم کہلوانے والی سیاسی جماعتیں اشرفیہ کے مفادات کا تحفظ کررہی ہیں غریب کا بچہ اچھے نمبر لے کر بھی این ٹی ایس کے ٹیسٹ کی بھینٹ چڑھ رہا ہے جبکہ ملک میں جمہوریت بھی ملاوٹ شدہ ہوچکی ہے الیکشن کمیشن میں بھی دھاندلی کا سلسلہ جاری ہے اور الیکشن کمیشن کا کوئی اہلکار جو الیکشن میں دھاندلی کرواتا ہے اس کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جاتی کیونکہ اس کے سلسلے میں ان کو سزا دینے کیلئے کوئی قانون موجود نہیں ہے انہوں نے کہاکہ پاکستان کے غریب عوام کی ترجمانی کیلئے عوام لیگ کے نام سے ہم نے نئی پارٹی تشکیل دی ہے جو پاکستان کو فلاحی ریاست بنائے گی اور عوام لیگ ممکن ہے 2018 ء کے انتخابات میں سیٹ ایڈسٹمنٹ کرے انہوں نے کہا کہ عوام لیگ رجت پسند اور دائیں بازو کی جماعت نہیں ہے ہم ملک میں حقیقی جمہوریت لانا چاہتے ہیں جس کے ثمرات عوام تک پہنچیں اور ملک میں ایسی حکمرانی چاہتی ہے جس میں امیر اور غریب برابر ہو اور ہر شہری کو انصاف مہیا ہوسکے۔

(جاری ہے)

ملک کا کوئی بھی محکمہ کرپشن سے پاک نہیں اور جس سے عوام میں مایوسی پیدا ہورہی ہے ۔ عوام لیگ کے صدر ریاض فتیانہ نے اس موقع پر فیصل آباد ضلع کیلئے عوام لیگ کے عہدیداروں کا اعلان کیا جس کے مطابق فیصل آباد ضلع کیلئے رانا ذوالفقار علی کو صدر‘ اور جنرل سیکرٹری کیلئے رانا محمد شہزاد ایڈووکیٹ ‘ جبکہ فیصل آباد شہر کیلئے صدام حسین شاہ ایڈووکیٹ کو صدر اور جنرل سیکرٹری جمال عبدالناصر کو نامزد کیا ہے ۔

شعبہ خواتین کیلئے مس روبینہ کوثر ایڈووکیٹ کو صدر اور جنرل سیکرٹری کیلئے مس کوثر ارشد ‘ اس طرح عوام لیگ ہیومن رائٹس کمیشن ضلع فیصل آباد کیلئے چوہدری محمد عمران گجر ایڈووکیٹ ضلعی صدر اور میاں محمد مبین ناصر جنرل سیکرٹری ‘ عوام یوتھ فیصل آباد کیلئے محمد شہباز شریف اور آغا عزیر خان کو جنرل سیکرٹری ‘ عوام سٹوڈنٹ وائس فیصل آباد کیلئے ہارون لیاقت صدر اور نعمان کھوکھر جنرل سیکرٹری اور عوام ٹیچر فورم فیصل آباد کیلئے چوہدری محمد نذیر گجر کو صدر اور رانا محمد مقصود الحق کو سیکرٹری کے ساتھ ساتھ عوام شعبہ ثقافت کیلئے رانا تاج حیدر کو صدر منتخب کیا گیا۔ (عابد شاہ)

متعلقہ عنوان :