پشاور، متنی میں گاڑی پر فائرنگ سی4افراد جاں بحق ، ایک زخمی

پیر 29 مئی 2017 23:00

پشاور، متنی میں گاڑی پر فائرنگ سی4افراد جاں بحق ، ایک زخمی
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 مئی2017ء) پشاور کے علاقے متنی میں گاڑی پر فائرنگ سی4افراد جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہو گیا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق پیر کے روز متنی میں امن کمیٹی کی گاڑی پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی جس کے باعث گاڑی میں سوار4افراد جاں بحق ہو گئے جن میں ارشاد، امتیاز، وحید اور علی محمد شامل ہیں ۔ فائرنگ میں ایک شخص زخمی بھی ہوا ہے۔ (علی)