سینٹر الحاج تاج محمد افریدی کی ٹیسکو چیف سے ملاقات، خیبرایجنسی میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ کم کرنے کا فیصلہ

پیر 29 مئی 2017 23:00

جمرود(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 مئی2017ء) جمرود ،سینٹر الحاج تاج محمد افریدی کی ٹیسکو چیف سے ملاقات خیبرایجنسی میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ کم کرنے کا فیصلہ اس سلسلے میں ٹیسکو چیف ذکاء اللہ کے ساتھ سینٹر الحاج تاج محمد افریدی کا ملاقات ہوا جس میںخیبرایجنسی میں بجلی لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ کم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔وہ پیر کو میڈیا کو بتایا گفتگو کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ملاقات میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ افطار اور سحری کے وقت بجلی کی فراہمی بلا تعطل جاری رہے گی جبکہ بجلی لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ میں بھی کمی لائی جائے گی جس سے علاقے کے عوام کے مشکلات میں اسانی پیدا ہوں گی جبکہ جن علاقوں میں پانی کی قلت ہے وہاں پر صاف پانی کے حصول میں بھی اسانی پیدا ہوں گی ۔دوسری طرف جمرود کے مختلف علاقوں کے عوام نے بتایا کہ بجلی لوڈ شیڈنگ کے دورانیہ میں کوئی کمی نہیں ہوئی ہے اور سحری و افطاری میں اب بھی لوڈ شیڈنگ جاری ہے جس کی وجہ سے روزہ داروں کو مشکلات کا سامنا ہے ۔

متعلقہ عنوان :