بی آربی میں نہاتے ہوئے نوجوان ڈوب کر جاں بحق

پیر 29 مئی 2017 22:55

ڈسکہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مئی2017ء) بی آربی نہرمیں نہانے والا نوجوان ڈوب کر جاں بحق ہو گیا۔تھانہ سٹی کے علاقہ گلہ تیلیانوالہ کا 19سالہ نوجوان نعمان ولد خالد محمود جوکہ روزہ کی حالت میں گرمی کی شدت کم کرنے کیلئے نہر بی آربی محلہ گلشن کالونی کے قریب نہارہاتھاکہ اچانک پانی گہرا ہونے کی وجہ سے ڈوب کر جاں بحق ہوگیا ریسکیو 1122نے موقع پر پہنچ کر نعش کی تلاش شروع کردی تاحال ابھی تک نعش نہیں مل سکی ۔

متعلقہ عنوان :