کمشنر گوجرانوالہ کا ریسٹ ہائوس چوک میں سستے رمضان بازار کا دورہ

پیر 29 مئی 2017 22:55

ڈسکہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مئی2017ء)کمشنر گوجرانوالہ کیپٹن (ر) محمد آصف نے وزیراعلیٰ پنجاب محمدشہبازشریف کے احکامات پر ریسٹ ہائوس چوک کے قریب لگائے گئے سستے رمضان بازار کا دورہ کیا .

(جاری ہے)

اس موقع پر ان کے ہمراہ چیئرمین میونسپل کمیٹی خواجہ عاطف پاشی ‘وائس چیئرمین محمد ندیم مغل ‘اسسٹنٹ کمشنر رائو سہیل اختر ‘جنرل کونسلر ودیگر بھی موجودتھے کمشنر نے سستے رمضان بازا رمیں لگائے گئے سٹالوں کا دورہ کیا اور مختلف اشیاء کی کوالٹی کوبھی چیک کیا کمشنر گوجرانوالہ نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر لگائے گئے سستے رمضان بازاروں میں عوام کو ضروریات زندگی کی اشیاء بازار سے بارعایت مل رہی ہے اور عوام رمضان بازاروں سے ریلیف حاصل کررہے ہیں ۔