حسین نواز کی درخواست پرعدالت نے درست فیصلہ کیا ،ْ سینیٹر اعتزاز احسن

درخواست گزاروں کوپتا تھا سپریم کورٹ ان کی درخواست کوپذیرائی نہیں بخشے گی ،ْ انٹرویو

پیر 29 مئی 2017 22:51

حسین نواز کی درخواست پرعدالت نے درست فیصلہ کیا ،ْ سینیٹر اعتزاز احسن
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مئی2017ء) پیپلز پارٹی کے رہنما اور سینیٹراعتزاز احسن نے کہا ہے کہ حسین نواز کی درخواست پرعدالت نے درست فیصلہ کیا ،ْدرخواست گزاروں کوپتا تھا سپریم کورٹ ان کی درخواست کوپذیرائی نہیں بخشے گی۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویومیں انہوں نے کہا کہ شریف خاندان نے جے آئی ٹی ممبرز پر اعتراض صرف ان پر پریشر ڈالنے کے لیے کیا، انہوں نے پیش بندی کی کہ جے آئی ٹی آزادانہ فیصلہ نہ کرے دبائو میں کرے۔

اعتزاز احسن کاتفتیش میں وکیل ساتھ رکھنے کی درخواست پر بھی تنقیدکرتے ہوئے کہنا ہے کہ وکیل ساتھ رکھنے کی اجازت تو پھر ہر ملزم کو ہرتھانیدار کی تفتیش میں ہو، تفتیشی عمل میں وکیل کو بیٹھنے دینا غیر قانونی ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر سوالنامہ دیا جاتا تو سب ایک دوسرے سے ہم آہنگ جواب تیار کرلیں ،ْہم آہنگ جواب سے تو پھر تفتیش کا سارا مقصد ہی فوت ہوجاتا ہے۔