Live Updates

عمران خان اشتہاری ہے، کہیں بھی نظر آئے تو فوری پولیس کو اطلاع دیں

ن لیگ کے رہنما دانیال عزیز نے بنی گالہ کے علاقے میں تحریک انصاف کے رہنما کیخلاف اشتہارات چسپاں کروا دیے

muhammad ali محمد علی پیر 29 مئی 2017 20:54

عمران خان اشتہاری ہے، کہیں بھی نظر آئے تو فوری پولیس کو اطلاع دیں
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار29مئی ۔2017ء) ن لیگ کے رہنما دانیال عزیز نے بنی گالہ کے علاقے میں تحریک انصاف کے سربراہ کیخلاف اشتہارات چسپاں کروا دیے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ن لیگ کے رکن قومی اسمبلی دانیال عزیز کی جانب سے عمران خان کے خلاف ان کے رہائشی علاقے بنی گالہ میں اشتہارات چسپاں کروائے گئے ہیں۔ دانیال عزیز کی جانب سے علاقے میں بانٹے جانے والے اشتہارات میں عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ عمران خان اشتہاری ہے لہذا وہ کہیں بھی نظر آئے تو فوری پولیس کو اطلاع دیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات