ْقومی اسمبلی میں آئندہ مالی سال کے بجٹ پر بحث کا دورانیہ 40 گھنٹے ہوگا ،ْسپیکر قومی اسمبلی

پیر 29 مئی 2017 22:51

ْقومی اسمبلی میں آئندہ مالی سال کے بجٹ پر بحث کا دورانیہ 40 گھنٹے ہوگا ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مئی2017ء) سپیکر قومی اسمبلی سر دار ایاز صادق نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی میں آئندہ مالی سال کے بجٹ پر بحث کا دورانیہ 40 گھنٹے ہوگا۔

(جاری ہے)

پیر کو قومی اسمبلی میں انہوں نے آگاہ کیا کہ ہر پارلیمانی پارٹی کو اس کا طے شدہ وقت لکھ کر دے دیا گیا ہے‘ اگر وہ اپنے کسی رکن کو اپنے وقت میں سے زیادہ وقت دیتی ہے تو اس حوالے سے اسے ہمیں آگاہ کرنا ہوگا۔

متعلقہ عنوان :