وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی متوازن ریونیو بجٹ کی تیاری پر ایف بی آر کے کر دار کی تعریف

بجٹ سے قبل متعلقہ شراکت داروں کے ساتھ بھرپور مشاورت سے ریونیو اقدامات کو حتمی شکل دینے میں مدد ملی ہے ،ْاسحاق ڈار

پیر 29 مئی 2017 22:50

وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی متوازن ریونیو بجٹ کی تیاری پر ایف بی آر کے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مئی2017ء) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے متوازن ریونیو بجٹ کی تیاری پر ایف بی آر کے کر دار کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ بجٹ سے قبل متعلقہ شراکت داروں کے ساتھ بھرپور مشاورت سے ریونیو اقدامات کو حتمی شکل دینے میں مدد ملی ہے۔ وہ پیر کو یہاں ایف بی آر ہیڈ کوارٹرز میں پوسٹ بجٹ اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں نئے بجٹ اقدامات اور رواں مالی سال کیلئے ریونیو وصولی کی صورتحال کا جائزہ لیا گیاوزیراعظم کے معاون خصوصی برائے ریونیو ہارون اختر خان، چیئرمین ایف بی آر اور دیگر حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔ اس موقع پر ایف بی آر کے چیئرمین نے وفاقی وزیر کو ریونیو وصولی کے متعلق بریفنگ دی۔ وزیر خزانہ نے ایف بی آر کو ہدایت کی کہ بجٹ پر پارلیمانی بحث سے مکمل استفادہ کیا جائے اور اس دوران پیش کی جانے والی تجاویز کا جائزہ لیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کسی بھی تجویز کا خیر مقدم کیا جائے گا۔انہوں نے ایف بی آر کو ہدایت کی کہ مالی سال 2017-18ء کے ریونیو ہدف کے حصول کیلئے تمام کوششیں بروئے کار لائی جائیں۔

متعلقہ عنوان :