چمن،پاک افغان باڈر باب دوستی کو ماہ صیام کی احترام میں کھولنے کا فیصلہ باعث مسرت ہے عسکری اور سول انتظامیہ کا جرگہ، مرکزی انجمن تاجران

پیر 29 مئی 2017 22:46

چمن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 مئی2017ء) پاک افغان باڈر باب دوستی کو ماہ صیام کی احترام میں کھولنے کا فیصلہ باعث مسرت ہے عسکری اور سول انتظامیہ کا جرگہ ہونا اور اس میں تاجروں اور ماہ صیام کی احترام کیلئے باب دوستی کوکھولنے کا فیصلہ کرنا انتہائی اہم اقدام ہے جس کے وجہ سے ضلعی انتظامیہ نے تاجروں کے دل جیت لئے ان خیالات کا اظہار مرکزی انجمن تاجران رجسٹرڈ چمن کے ضلعی صدر محمد صادق اچکزئی ،صاحب جان اچکزئی،داد شاہ پژواک ،بہادر خان،حاجی رحمت اللہ رحمت،عبد الباری اسحاق ،عبد الباری اچکزئی اور دیگر رہنماوں نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کیا مزید کہا کہ پاک افگان باڈر کی بندش 23دنوں تک مسلسل بند تھا جس کے باعث تاجروں ، کلیرنس ایجنٹوں ، کوٹی داروںکو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچا اس کے علاوہ یومیہ مزدوری پر کام کرنے والے گھروں کے چولھے ماند پڑگئے اس کے علاوہ افغان فورسز کی وحشیانہ شیلنگ سے ایک درجن سے زائد افراد شہید اور درجنوں افراد زخمی ہوئے اس کے علاوہ ہزاروں خاندانوں نے نقل مکانی کی گزشتہ دن سول انتظامیہ ،قبائلی مشران اورفوجی اعلیٰ حکام کے درمیان جرگہ ہوا جس میں فوجی حکام کے جانب سے سدرن کمانڈ کمانڈر بریگیڈئیر ندیم سہیل ،کمشنر کوئٹہ ڈویژن امجد علی خان ، ڈپٹی کمشنر قیصر خان ناصر اور دسیگر سیاسی و قبائلی عمائدین نے کے درمیان جرگے میں پاک افغان سر ھد کھولنے کے اعلان کو ہم قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور ہم تاجر برادری فوجی حکام اور ضلعی انتظامیہ کا بہت مشکور ہے کہ انھوں نے پاک افغان سرحد کھولنے کا احکامات صادر فرمائیں ۔

متعلقہ عنوان :