افغان بارڈر پولیس کی بلااشتعال فائرنگ سے شہید ہونے والے مقامی شہریوںکو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے چمن میں تقریب کا انعقاد

پیر 29 مئی 2017 22:30

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مئی2017ء) کلی جہانگیر اور کلی لقمان میں رواں ماہ کے شروع میں افغان بارڈر پولیس کی بلااشتعال فائرنگ سے شہید ہونے والے مقامی شہریوں کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے چمن میں ایک تقریب ہوئی۔ کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض نے اپنے دورہ چمن کے دوران متاثرہ شہریوں کو یقین دلایا تھا کہ پاک فوج ان کی دیکھ بھال کرے گی اس موقع پر فائرنگ واقعہ کے متاثرین میں ریلیف اور امدادی پیکیج تقسیم کیا گیا۔

(جاری ہے)

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کئے گئے بیان کے مطابق شہداء کے لواحقین اور زخمیوں میں 3.4 ملین روپے نقد امداد اور 1.428 ٹن راشن تقسیم کیا گیا۔ ہیڈ کوارٹرز فرنٹیئر کور نے 25 ملین روپے کا امدادی پیکیج پہلے ہی تقسیم کیا ہے۔ ایف سی شہداء چمن کے بچوں کو ایف سی سکولوں میں مفت تعلیم فراہم کرے گی، صوبائی حکومت نے چمن واقعہ کے شہداء اور زخمیوں کیلئے معاوضوں کا بھی اعلان کیا ہے۔ تقریب میں سول انتظامیہ کے نمائندوں اور مقامی افراد نے شرکت کی اور انہوں نے پاک فوج اور ایف سی کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :