وفاقی بجٹ پیش کیے جانے کے بعد گاڑیوں پر عائد ود ہولڈنگ ٹیکس اور رجسٹریشن فیس میں بڑی کمی

muhammad ali محمد علی پیر 29 مئی 2017 20:40

وفاقی بجٹ پیش کیے جانے کے بعد گاڑیوں پر عائد ود ہولڈنگ ٹیکس اور رجسٹریشن ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار29مئی ۔2017ء) وفاقی بجٹ پیش کیے جانے کے بعد گاڑیوں پر عائد ود ہولڈنگ ٹیکس اور رجسٹریشن فیس میں بڑی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی جانب سے وفاقی بجٹ پیش کرتے ہوئے اعلان کیا گیا تھا کہ ملک میں آٹو انڈسٹری کے مزید فروغ کیلئے گاڑیوں پر عائد ود ہولڈنگ ٹیکس اور رجسٹریشن فیس میں کمی کی جائے گی۔ 800 سی سی سے لے کر 1300 سی سی تک کی گاڑیوں پر عائد ود ہولڈنگ ٹیکس میں بڑی کمی کی گئی ہے۔ 800 سی سی گاڑی پر عائد ود ہولڈنگ ٹیکس میں 2500 روپے کمی جبکہ 1 ہزار سی سی اور 1300 سی سی گاڑیوں پر عائد ود ہولڈنگ ٹیکس میں 5 ہزار روپے کی کمی کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :