سابق سیشن جج کو گھر کیلئے گیس کنکشن نہ دینے کیخلاف دائر درخواست پر ایم ڈی سوئی گیس سے جواب طلب

پیر 29 مئی 2017 22:45

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 مئی2017ء) لاہور ہائیکورٹ نے سابق سیشن جج کو گھر کے لئے گیس کنکشن نہ دینے کے خلاف دائر درخواست پر ایم ڈی سوئی گیس سے 4 ہفتوں میں جواب طلب کر لیا ۔ سوموار کے روز لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عائشہ اے ملک نے سابق سیشن جج افضل شاد کی درخواست پر سماعت کی ۔

(جاری ہے)

سابق سیشن جج کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ گھر میں گیس کنکشن کیل ئے متعلقہ حکام کو درخواستیں دیں لیکن کوئی سنوائی ائی نہیں ہوئی ۔لہٰذا معزز عدالت سے استدعا ہے کہ گھر کے لئے گیس کنکشن لگانے کا حکم دیا جائے ۔جس پر فاضل عدالت نے ایم ڈی سوئی گیس سے 4ہفتوں میں جواب طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی ۔

متعلقہ عنوان :