ساہیوال کول پاور پراجیکٹ کی دوسری ٹربائن نے بجلی کی پیداوار کا آغاز کر دیا،ابتدائی طو رپر 137میگا واٹ بجلی پیدا ہو رہی ہے، وزیراعظم کی قیادت میں اندھیروں سے روشنیوں کیجانب سفر جاری ہے،چند روز بعد منصوبے سے 1320میگا واٹ بجلی حاصل ہوگی،میرٹ ، شفافیت ہماری حکومت کا سکہ رائج الوقت ہے ، اقربا پروری ، سفارش او رکرپشن کے بت پاش پاش کردئیے،ماضی کے حکمرانوں نے قومی وسائل کو بے دردی سے لوٹا ، آج شفافیت کا دور دورہ ہے ،ڈکٹیٹر مشرف کے دور میں پنجاب کے حکمرانوں نے لوٹ مار کے ریکارڈ قائم کئے،

پتوکی ٹال پلازہ پر ٹریفک کے مسئلے کے حل کیلئے فوری اقدامات اٹھانے کی ہدایت ،سیکرٹری تعمیرات ومواصلات پلان مرتب کر کے عملدرآمد کرائیں وزیراعلی شہبازشریف کا ساہیوال ڈویژن سے تعلق رکھنے والے اراکین اسمبلی سے خطاب

پیر 29 مئی 2017 22:27

ساہیوال کول پاور پراجیکٹ کی دوسری ٹربائن نے بجلی کی پیداوار کا آغاز ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 مئی2017ء) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہاہے کہ وزیراعظم نوازشریف کی قیادت میں اندھیروں سے روشنیوں کی جانب سفر جاری ہے، اللہ تعالی کے فضل وکرم سے ساہیوال کول پاور پراجیکٹ کی دوسری ٹربائن نے بھی بجلی کی پیداوار کا آغاز کر دیاہی-ابتدائی طو رپر دوسری ٹربائن سے 137میگا واٹ بجلی پیدا ہو رہی ہے،چند روز بعد ساہیوال کول پاور پلانٹ سے مجموعی طو ر1320میگا واٹ بجلی حاصل ہوگی،ساہیوال کول پاور پراجیکٹ سی پیک کاپہلا اور پاکستان کا سب سے بڑا کوئلے سے بجلی پیدا کرنے کا منصوبہ ہے،ہماری حکومت نے منصوبوں میں رفتار ،معیار او رشفافیت کے نئے کلچر کو فروغ دیا ہے، تعلیم، صحت او ردیگر سماجی شعبوں کی بہتری کے لئے اربوںروپے کے پروگرام پر عملدرآمد ہورہاہے،میرٹ او رشفافیت ہماری حکومت کا سکہ رائج الوقت ہے،صوبے میں اساتذہ ، پولیس او ردیگر محکموں میں بھرتیاں صر ف اور صرف میرٹ پر ہورہی ہیں- اراکین اسمبلی عوام کی خدمت کو اپنا شعار بنائیں او ران کے مسائل کے حل کیلئے اپنی تمام تر توانائیاں بروئے کار لائیں،ترقیاتی منصوبوں کی شفاف ،معیاری اور بروقت تکمیل کے حوالے سے اپنا موثر کردار اداکریں،وزیراعلی شہبازشریف پیر کو ساہیوال ڈویژن سے تعلق رکھنے والے اراکین پارلیمنٹ سے ملاقات کے دوران گفتگو کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

اراکین پارلیمنٹ نے ساہیوال کول پاور پراجیکٹ سے ریکارڈ مدت میں بجلی کی پیداوار پر وزیراعلی پنجاب محمد شہبازشریف کو مبارکباد دی ،وزیراعلی محمد شہبازشریف نے اراکین اسمبلی سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پنجاب حکومت نے صوبے میں میرٹ کے کلچر کو فروغ دیاہی-اقربا پروری ، سفار ش او رکرپشن کے بت پاش پاش کئے ،تمام محکموں میں بھرتیاں صر ف اورصرف میرٹ کی بنیاد پر ہورہی ہیں- فروغ تعلیم کے لئے بھی ٹھو س اقدامات کئے گئے ہیں،طلبا وطالبات کو بہتر تعلیمی سہولتوں کی فراہمی کے لئے سکولوں میں ہزاروں میں اضافی کمرے بنائے جا رہے ہیں،بجلی سے محروم سکولوں کو سولر پینلز سے روشن کرنے کے بڑے پروگرام کو آگے بڑھایا جارہاہی-پنجاب ایجوکیشن فائونڈیشن کے تعلیمی پروگراموں کے باعث لاکھوں غریب گھرانوں کے بچے اور بچیاں معیاری تعلیم مفت حاصل کررہے ہیں-انہوںنے کہاکہ زراعت کا فروغ بھی ہماری اولین ترجیح ہے او راس مقصد کے لئے بھی بے مثال اقدامات کئے گئے ہیں-تاریخ ساز کسان پیکیج پر عملدرآمد سے زراعت کی ترقی او رفی ایکڑ پیداوار میں اضافہ ہورہاہی-بلاسود قرضوں کی فراہمی سے بھی حقیقی معنوں میں چھوٹے کاشتکار کو ریلیف ملاہی-انہوںنے کہاکہ چین کے تعاون سے ٹیکنیکل کالج بھی بنے گاجہاں ایک ہزارنوجوانوں کو فنی تربیت دی جائے گی- وزیراعلی نے کہاکہ ماضی کے ا دوار میں منصوبوں کی آڑ میں اربوں روپے کی کرپشن کی گئی اور ڈکٹیٹر مشرف کے دور حکومت میں پنجاب کے حکمرانوں نے لوٹ مار کے ریکارڈ قائم کئی-ماضی میں قومی وسائل کو بے دردی سے لوٹا گیا جبکہ آج شفافیت کا دور دورہ ہے او روسائل دیانتداری سے صرف کئے جا رہے ہیں-انہوںنے کہاکہ منصوبوں کی تیز رفتار تکمیل اور شفافیت پر ترقی مخالفین کو تکلیف ہو رہی ہے -ہماراہر قدم عوام کی فلاح کے لئے اٹھ رہاہے -وزیراعلی نے پتوکی ٹال پلازہ پر ٹریفک کے مسئلے کے حل کے لئے فوری طو رپر اقدامات اٹھانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ سیکرٹری تعمیرات ومواصلات اس ضمن میں خود پلان مرتب کر کے اس پر عملدرآمد کرائیں-انہوںنے کہاکہ پتوکی ٹال پلازہ پر ٹریفک کا مسئلہ ترجیحی بنیادوں پر حل کرائیں گی-وزیراعلی نے بصیر پور میں ریت کی لیز ز کے حوالے سے شکایات کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او اوکاڑہ کو فوری طور پر موقع پر جاکر ذمہ دارو ں کے خلاف کارروائی کا حکم دیا اور ہدایت کی کہ اس ضمن میں آج ہی مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی عمل میں لائی جائی-پنجاب میں ریت کی دیگر لیزز کے حوالے سے انکوائری کاحکم دیتے ہوئے وزیراعلی معائنہ ٹیم کوجامع تحقیقات کر کے اپنی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی -وزیراعلی نے ساہیوال میں قتل کے واقعہ کے ملزم نہ پکڑے جانے پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ امن عامہ کی صورتحال کو بہتر بنانا پولیس کی اولین ذمہ داری ہے -پولیس افسر ان کی جانب سے قتل کے ملزمان کو گرفتار نہ کرنے کا کوئی جواز نہیں-ملزمان کی فوری گرفتاری یقینی بنائی جائے -اراکین اسمبلی نے گندم خریداری مہم اور خادم پنجاب دیہی روڈز پروگرام اور تعلیم وصحت کے شعبوں کی بہتری کیلئے کئے جانے والے اقدامات کی تعریف کی-صوبائی وزراء،چیف سیکرٹری،ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، قائم مقام انسپکٹرجنرل پولیس،متعلقہ محکموںکے سیکرٹریز اور ساہیوال ڈویژن کے انتظامی وپولیس افسران بھی اس موقع پر موجود تھی-