پاک فوج افغان فائرنگ سے متاثرہ تمام افرادکاخیال رکھے گی،شہداکے بچوں کوایف سی کے سکولوں میں مفت تعلیم دی جائیگی، ایف سی ہیڈکوارٹرزمتاثرین میں 25 ملین روپے تقسیم کرچکی ہے

کمانڈرسدرن کمانڈلیفٹیننٹ جنرل عامرریاض کا 5مئی کے واقعہ کے متاثرین کی قربانیوں کے اعتراف میں منعقدہ تقریب سے خطاب

پیر 29 مئی 2017 22:26

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 مئی2017ء) کمانڈرسدرن کمانڈلیفٹیننٹ جنرل عامرریاض نے کہا ہے کہ پاک فوج افغان فائرنگ سے متاثرہونیوالے تمام افرادکاخیال رکھے گی،شہداکے بچوں کوایف سی کیاسکولوں میں مفت تعلیم دی جائیگی، ایف سی ہیڈکوارٹرزمتاثرین میں 25 ملین روپے تقسیم کرچکی ہے،متاثرین میں ریلیف پیکج تقسیم کیے گئے،شہدا کے لواحقین میں 34لاکھ نقداور1.42 ٹن راشن تقسیم کیاگیا۔

پیر کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق 5 مئی کو افغان فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کے دوران مقامی افراد کی جانب سے دی گئی قربانیوں کے اعتراف میں چمن میں ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض نے خصوصی طور پر شرکت کی اور شہدا کے لواحقین کو یقین دہانی کرائی کہ پاک فوج 5مئی کے واقعے کے متاثرہ شہریوںکا ہر ممکن خیال رکھے گی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر افغان جارحیت کے متاثرین میںخصوصی ریلیف پیکیج بھی تقسیم کیا گیا اور متاثرین کو 34 لاکھ روپے نقد رقم اور 1428 کلوگرام راشن بھی تقسیم کیاگیا ۔ اس سے پہلے ایف سی کی جانب سے بھی دونوں دیہاتوں میں ڈھائی کروڑروپے نقد رقم کی امداد تقسیم کی جا چکی ہے، اس کے علاوہ ایف سی کے سکولوں میں شہدا کے بچوں کو مفت تعلیم دی جائے گی۔ تقریب میں صوبائی حکومت کے نمائندگان نے بھی شرکت کی اور سانحہ چمن کے متاثرین کیلئے خصوصی امداد فراہم کی۔ سول انتظامیہ نے پاک آرمی اور ایف سی کا شکریہ بھی ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :