منڈی بہاوالدین، حاصلانوالہ کے ڈیرہ کے جھگیوں میں باڑے میں آگ لگنے سے 500سے زائدمویشی جھلس گئے،250سے زائدمویشی ہلاک ہوگئے

پیر 29 مئی 2017 22:22

منڈی بہاوالدین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 مئی2017ء) نواحی گائوں حاصلانوالہ کے ڈیرہ کے جھگیوں میں رہنے والے خاندان پرقیامت صغری گزرگئی،بکروں اوربکریوں کے باڑے میں آگ لگنے سے 500سے زائدمویشی جھلس گئے،250سے زائدمویشی ہلاک ہوگئے،سوسے زائدکی حالت تشویشناک،جانوروں کے جل کرہلاک ہونے سے بدبونے علاقہ کوگھیرے میں لے لیا،سانس لیناماحال ہوگیا،کوئی مددکونہیں آیا،محکمہ لائیوسٹاک سمیت تمام ذمہ دارادارے بے حسی کی تصویربنے رہے،غریب اپنی زندگی بھرکی کمائی جھلس جانے پرآنسوبہاتارہا،اہل علاقہ نے خودآگ پرقابوپایا،تفصیلات کے مطابق نواحی گائوں حاصلانوالہ میں ایک ڈیرہ منڈانوالہ پراچانک آگ بڑھک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے بکروں اوربکریوںکے باڑے کواپنی لپیٹ میں لے لیا،لمحوں میں آگ ہواکے تیزچلنے سے پورے باڑہ میں پھیل گئی اورہرطرف بکروں کی چیخ وپکاربھی انکے کام نہ آسکی،اور250سے زائدمویشی لقمہ ایل بن گئے اوراسے سے زائدمویشی شدیدزخمی ہوئے جن میں سے سو مویشیوں کی حالت خطرے میں بتائی جاتی ہے ،اسکے مالک رضاخان وغیرہ بے بسی کی تصویربنے اپنے مویشیوں کوجلتادیکھتے رہے علاقہ کے لوگوں نے اپنی مددآپ کے تحت آگ پرقابوپایا،فضاء نے جانورکے جھلس جانے کے باعث اٹھنے والی بدبونے اپنے گھیرامیں لے لیااورسانس لیناماحال ہوگیاہے،تاہم کوئی حکومتی ذمہ دارادارہ انکی مددکیلئے موقع پرنہیں پہنچ سکا،

متعلقہ عنوان :