کراچی ،پاکستان اسٹیٹ آئلکا رمضان المبارک کے دوران صارفین کے لیے آلٹران ایکس ہائی پرفارمنس اور آلٹران پریمیئم پیٹرول کے رعایتی نرخوں کا اعلان

پیر 29 مئی 2017 22:22

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 مئی2017ء) پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) نے رمضان المبارک کے دوران ملک بھر کے صارفین کے لیے آلٹران ایکس ہائی پرفارمنس اور آلٹران پریمیئم پیٹرول کے رعایتی نرخوں کا اعلان کردیا ہے۔یہ قدم پی ایس او کی جانب سے ابتداء سے ہی خود کو ایک صارف دوست کمپنی میں ڈھالنے کے سفر میں اہم پیش رفت ہے جس کا آغاز صارفین کے لیے بہترین فیول کی فراہمی کے تجربے سے ہوا تھا۔

پی ایس او اولین کمپنی ہے جس نے ملک میں اعلیٰ معیار کے آلٹران ایکس ہائی پرفارمنس ، آلٹران پریمیئم اور ایکشن +ڈیزل متعارف کرانے میں سبقت لی۔ بین الاقوامی معیار کی یہ مصنوعات کم فیول میں زیادہ سفر کی سہولت، انجن کی کارکردگی میں بہتری ، زہریلی گیسوں کے اخراج میں کمی کے ذریعے ماحولیاتی تحفظ اور صارف کو ڈرائیونگ کا بہترین تجربہ فراہم کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

پی ایس او نے ماہِ رمضان کے دوران فیول کے خصوصی نرخوں کے اعلان کے ذریعے خود کو ایک صارف دوست کمپنی میں ڈھالنے کے سفر میں اہم پیش رفت کی ہے۔ پاکستان بھر میںموجود پی ایس او فیول اسٹیشنز رمضان المبارک کے دوران متعین کردہ نرخوں سے کم پرپیٹرول فروخت کریں گے۔ پی ایس او اس مبارک مہینے کے دوران صارفین کو ڈرائیونگ کے بہترین تجربے کے ساتھ ساتھ بچت کا موقع فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔#