پشاور، گاڑی پر فائرنگ، 4 افراد جاں بحق 1 زخمی

Fahad Shabbir فہد شبیر پیر 29 مئی 2017 20:31

پشاور، گاڑی پر فائرنگ، 4 افراد جاں بحق 1 زخمی
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔29مئی۔2017ء) پشاور میں گاڑی پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق پشاور کے علاقہ متنی میں نامعلوم افراد نے گاڑی پر فائرنگ کی ہے۔

(جاری ہے)

جس میں 4 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں جبکہ 1 شخص زخمی ہے۔ پولیس کے مطابق امن کمیٹی کے ارکان کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی۔پولیس کے مطابق جاں بحق افراد کی شناخت ارشاد، امتیاز، وحیداور محمد علی کے ناموں سے ہوئی ہے۔