وزیر اعظم نے کروڑوں ڈالرز کی پیشکش کو ٹھکراکر پاکستان کو 1998ء میں ایٹمی قوت بنایا،رانا محسن

پیر 29 مئی 2017 22:16

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 مئی2017ء) چیف منسٹر پنجاب یوتھ موبلائزیشن کے چیف کوآرڈینیٹر ایجوکیشن رانا محسن نے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف نے کروڑوں ڈالرز کی پیشکش کو ٹھکراکر پاکستان کو 1998ء میں ایٹمی قوت بنایا، اور اپنی موجودہ حکومت کے دوران پاکستان کو بحرانوں سے نکال کر ترقی کی راہ پر گامزن کردیا ہے، وزیر اعظم نواز شریف نے جو ملک وقوم کے لئے خدمات انجام دی ہیں انھیں جتنا بھی سراہا جائے کم ہے اور ہر یوم تکبیر کے موقع پر ان کی تاج پوشی کی جانی چاہئے۔

(جاری ہے)

وہ پیر کو جاری کردہ بیان میں اظہار کر رہے تھے، انھوں کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف پر جھوٹے الزامات لگانے والے جھوٹے سیاستدانوں کو اس وقت سے ڈرنا چاہیئے جب مسلم لیگ ن کے کارکنوں کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوجائے گا ان کے گھروں کا گھیرائو کرینگے۔ انہوںنے کہا کہ سندھ حکومت دانستہ طور پر کراچی کے شہریوں کے ساتھ سوتیلی ماں کا سا سلوک کر رہی ہے، جو لوگ کراچی شہر کا کچرا نہیں اٹھاسکتے وہ حکومت کیا چلائیں گے، ایسی نا اہل حکومت کو فوری طور پر مستعفی ہوجانا چاہئے۔

متعلقہ عنوان :