ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال ہری پور کی پرچیز کمیٹی نے آئی ٹی سامان کی خریداری کی منظوری دیدی

پیر 29 مئی 2017 22:13

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مئی2017ء) ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال ہری پور کی پرچیز کمیٹی نے آئی ٹی سامان کی خریداری کی منظوری دیدی۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال کی پرچیز کمیٹی نے آئی ٹی سامان کی خریداری کی منظوری دیدی ہے۔

(جاری ہے)

سوموار کو اس حوالہ سے پرچیز کمیٹی کا اجلاس چیئرمین ایم ایس ڈاکٹر زکیم خان وزیر کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں ڈاکٹر فرحت یاسمین ڈی ایم ایس، ڈاکٹر طاہر انگیز، لیڈی ڈاکٹر عامرہ تکریم، ڈاکٹر غلام کبریا، ڈاکٹر جاوید اقبال اور پبلک کی طرف سے تحسین الحق اعوان کے علاوہ میڈیا سمیت دیگر متعلقہ اداروں اور بولی میں حصہ لینے والی کمپنیوں کے نمائندگان نے شرکت کی۔

اجلاس میں باہمی مشاورت بحث مباحثہ اور کیپرا رولز کو مدنظر رکھتے ہوئے او پی ڈی کو کمپیوٹرائزڈ کرنے او پی ڈی ٹوکن سسٹم کی تنصیب کیلئے آئی ٹی سامان اور فیکس مشین کمپیوٹر کیلئے یوپی ایس اور ڈیٹا سافٹ ویئر سمیت دیگر سامان کی منظوری دی گئی۔ واضح رہے کہ گذشتہ اجلاس میں اس حوالہ سے بڈز اوپن کی گئی تھیں۔