رمضان المبارک میں گرمی کے ستائے شہری ٹھنڈے پانی کا مزہ لینے خانپور نہر پہنچنا شروع ہو گئے

پیر 29 مئی 2017 22:12

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مئی2017ء) رمضان المبارک میں گرمی کے ستائے شہری ٹھنڈے پانی کا مزہ لینے خانپور نہر پہنچنا شروع ہو گئے، روزانہ سینکڑوں کی تعداد میں نوجوان پنجاب اور اسلام آباد سے خانپور کا رخ کرنے لگے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق رمضان المبارک کے دوران شدید گرمی سے تنگ آئے شہریوں نے ٹھنڈے پانی کے مزے لینے کیلئے خانپور نہر کا رخ کرنا شروع کر دیا ہے، جہاں پر روزانہ سینکڑوں کی تعداد میں شہری راولپنڈ ی/اسلام آباد، ٹیکسلا اور دیگر مضافاتی علاقوں سے پہنچ جاتے ہیں اور نہر کے ٹھنڈے پانی سے خوب لطف اندوز ہوتے ہیں۔

خانپور نہر پر آنے والے شہریوں کا کہنا ہے کہ ماہ رمضان کے دوران جاری شدید گرمی کی لہر میں خانپور نہر کسی نعمت سے کم نہیں ہے جہاں آتے ہی گرمی کا احساس مکمل ختم ہو جاتا ہے لیکن نہر کی باقاعدگی سے صفائی اور مناسب انتظامات نہ ہونے کے باعث شدید مشکلات کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے لہٰذا محکمہ واپڈا اور نہر انتظامیہ اگر مناسب سہولیات فراہم کرے تو خانپور نہر ایک بہترین سیاحتی مقام بن سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :