شمالی علاقہ جات میں درجہ حرارت بڑھنے سے تربیلا ڈیم میں پانی کی آمد میں اضافہ ہو گیا

پیر 29 مئی 2017 22:12

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مئی2017ء) شمالی علاقہ جات میںگرمی کی شدت میں اضافہ اور درجہ حرارت بڑھنے سے تربیلا ڈیم میں پانی کی آمد میں مزید اضافہ ہو گیا، پانی کی آمد میں اضافہ کے بعد تربیلا ڈیم سے پانی کے اخراج میں بھی اضافہ کر دیا گیا ہے، ڈیم سے پانی کے اخراج میں اضافہ سے تربیلا بجلی گھر میں بجلی کی پیداوار بھی بڑھ گئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تربیلا ڈیم کے شعبہ تعلقات عامہ نے بتایا کہ شمالی علاقہ جات میں درجہ حررات میں اضافہ سے برف فانی گلیشئر کے پگھلنے میں تیزی آئی ہے جس کے باعث تربیلا ڈیم میں پانی کی آمد میں تیزی سے اضافہ شروع ہوگیا ہے۔ تربیلا ڈیم میں پانی کی آمد بڑھا کر ایک لاکھ 89 ہزار 200 کیوسک ہو گئی ہے، پانی کی آمد میں اضافہ کے بعد تربیلا ڈیم سے پانی کے اخراج میں بھی بڑھا دیا گیا ہے، ڈیم سے پانی کا اخراج ایک لاکھ 20 ہزار کیوسک کر دیا گیا ہے۔

تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح بلند ہو کر 1453.20 فٹ پر پہنچ گئی ہے۔ ڈیم سے پانی کے اخراج میں اضافہ سے تربیلا بجلی گھر میں بجلی کی پیداوار بھی بڑھ گئی ہے۔ تربیلا بجلی گھر میں بجلی کی پیداوار دو ہزار 730 میگاواٹ ہو گئی ہے۔ بجلی گھر کے تمام 14 پیداواری یونٹ بجلی پیدا کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :