ہری پور ضلعی انتظامیہ نے پلاسٹک شاپنگ، پیکنگ بیگز کی تیاری اور فروخت پر دو ماہ کیلئے پابندی عائد کر دی

پیر 29 مئی 2017 22:11

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مئی2017ء) ہری پور کی ضلعی انتظامیہ نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی زیر صدارت اجلاس کے فیصلہ کی روشنی میں ضابطہ فوجداری کی دفعہ144 کے تحت ہر قسم کے پلاسٹک شاپنگ اور پیکنگ بیگز کی تیاری (پیداوار) اور فروخت پر دو ماہ کیلئے پابندی عائد کر دی ہے۔

(جاری ہے)

اس حکم کی خلاف ورزی پر سخت قانونی کارروائی کیلئے خبردار کیا گیا ہے۔ دریں اثنا ڈپٹی کمشنر ہری پور نے ضلع کی حدود میں سوکوں، نالوں اور دیگر آبی گذرگاہوں میں غیر قانونی تعمیرات پر دفعہ 144کے تحت پابندی عائد کر دی ہے۔ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔