سی این جی غیر قانونی کنکشن پر وفاقی وزیر پٹرولیم نے رپورٹ طلب کر لی، ملوث اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ

پیر 29 مئی 2017 22:08

مانسہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مئی2017ء) سی این جی کے غیر قانونی کنکشن کیس پر وفاقی وزیر پٹرولیم نے رپورٹ طلب کرتے ہوئے ملوث سی این جی مالکان اور محکمہ کے اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔ اس سلسلہ میں ذرائع نے بتایا کہ مانسہرہ میں 24 سے زائد سی این جی مالکان نے محکمہ کے اہلکاروں کی مبینہ ملی بھگت سے چار کی بجائے آٹھ انچ قطر کی پائپ سے غیر قانونی کنکشن حاصل کر کے نہ صرف شہریوں کو کئی سال تک گیس کے بحران سے دوچار کیا بلکہ سرکاری خزانہ کو بھی نقصان پہنچایا۔

(جاری ہے)

تاہم لاہور سے آنے والی چھاپہ مار ٹیم کے چھاپہ کے دوران انکشاف ہوا کہ سی این جی مالکان نے ملی بھگت سے چار کی بجائے آٹھ ناچ قطر لائن ے گیس حاصل کر رکھی ہے جس کے بعد بعض مالکان نے حکم امتناعی حاصل کیا جو عدالت نے خارج کیا جبکہ بعض کا حکم امتناعی جاری ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ وفاقی وزیر نے شہریوں کی جانب سے ملنے والی درخواست پر عمل درآمد کرتے ہوئے سوئی گیس کے افسران سے جواب طلب کرتے ہوئے ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کر لیا ہے جبکہ ایف آئی اے نے بھی ملنے والی درخواست پر کارروائی شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :