صوبائی وزیر راجہ اشفاق سرور کی زیر صدارت ورکرز ویلفیئر فنڈ اور ورکرز Participation کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس

پیر 29 مئی 2017 22:05

صوبائی وزیر راجہ اشفاق سرور کی زیر صدارت ورکرز ویلفیئر فنڈ اور ورکرز ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مئی2017ء)صوبائی وزیر محنت و انسانی وسائل راجہ اشفاق سرور کی زیر صدارت ورکرز ویلفیئر فنڈ اور ورکرز Participation کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس۔ اجلاس میں سیکرٹری لیبر ، ڈی جی لیبر، سیکرٹری ورکرز ویلفیئربورڈ کمشنر PESSI اور محکمے کے اعلیٰ افسران کی شرکت ۔

(جاری ہے)

اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے راجہ اشفاق سرور نے کہا کہ ورکرز کے فنڈ ایک امانت ہے اور اس امانت کی ایک ایک پائی مزدوروں کی فلاح و بہبود کیلئے استعمال کی جائے گی اور ورکرز کی فنڈ Collection کو مزید شفاف بنایا جا رہا ہے۔

ہر مزدور کی زندگی کو با معیار بنانا نہ صرف ہماری اولین ترجیح ہے بلکہ ہمارانصب العین بھی ہے۔ اور اسی مقصد کے لیے ہم دن رات کام کر رہے ہیں۔ ہمارا ہر اقدام ہماری منزل کی طرف ایک اور قدم ہے ۔ مزید برآں صوبائی وزیر نے ورکرز فنڈ کی وصولی کیلئے پیش کی جانے والی شفارشات کا تفصیلی جائزہ لیا اور ہدایت کی کہ جامعہ منصوبہ تیار کرکے پیش کیا جائے تاکہ اس میں مزید پیش رفت کی جا سکے۔ نئے منصوبوں سے مزید شفافیت اور بہتری اور تیزی آئے گی۔