سرگودھا,ریجنل پولیس آفیسر کا ائیر کنڈیشنڈسستا رمضان بازار کا دورہ

پیر 29 مئی 2017 22:04

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 مئی2017ء) ریجنل پولیس آفیسر سرگودھا ذوالفقار حمیدنے ائیر کنڈیشنڈسستا رمضان بازار کمپنی باغ سرگودھا کا دورہ کیااور مختلف سٹالز کو چیک کیا۔ آرپی او سرگودھا ذوالفقار حمیدنے ائیر کنڈیشنڈ سستا رمضان بازار کمپنی باغ سرگودھاکا دورہ کیااور وہاں پر لگائے گے سبزی،فروٹ،گوشت،چینی،کھجور،بوتل و دیگر سٹالز پر لگائی گئی اشیاء کے معیار اور وزن کو چیک کیا۔

آر پی او سرگودھا نے کہا کہ سستا رمضان بازار میں اشیاء کے معیار پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور مقررہ نر خوں پر اشیاء کی فراہمی کو بھی یقینی بنایا جائے گا۔آر پی اوسرگودھا نے محکمہ صحت والوں کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ مصالحہ جات ،مشروبات،بناسپتی اور کوکنگ آئل کے نمونے لیکر لیبارٹری بھجوائیں اوران کی کوالٹی کو چیک کروائیں۔

(جاری ہے)

آر پی او نے مزید کہا کہ چینی کا کوٹہ کم ہے۔اس کو زیادہ کیا جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ فائدہ اٹھا سکیں۔ آر پی او سرگودھا ذوالفقار حمید نے رمضان بازاروں میں تعینات سیکیورٹی اہلکاروں کوبھی موجودہ ملکی حا لات کے پیش نظر الرٹ ہو کر ڈیوٹی سر انجام دینے کی ہدایات جاری کیںتاکہ کسی قسم کا کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آوے۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر سرگودھاکیپٹن ریٹائرڈ سعید لغاری بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :