سرگودھا,فیکٹری ایریا میں آلودہ پانی کی فراہمی کانوٹس ایکسین پبلک ہیلتھ کو فوری طو رپر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت

پیر 29 مئی 2017 22:04

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 مئی2017ء) ڈپٹی کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے مہاجر کیمپ فیکٹری ایریا میں آلودہ پانی کی فراہمی کانوٹس لیتے ہوئے ایکسین پبلک ہیلتھ کو موقع پر جا کر معاملات کاجائزہ لے کر انہیں او رمیئر کارپوریشن کو فوری طو رپر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کر دی ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق آج مہاجر کیمپ فیکٹری ایریا کی سو سے زائد خواتین پر مشتمل وفدنے ڈپٹی کمشنر سے ان کے دفتر میں ملاقات کی اور انہیں علاقے میں گٹر ملے آلودہ پانی کی شکایت کی۔

خواتین نے آلودہ پانی کی بوتلیں بھی ڈپٹی کمشنر کو ملاحظہ کرائیں جس پر ڈپٹی کمشنر نے اس مسئلہ کافوری نوٹس لیتے ہوئے محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کو موقع پر جاکر صورتحال کاجائزہ لے کر انہیںرپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔ اس موقع پر ایم پی اے چوہدری عبدالرزاق ڈھلوں بھی موجود تھے ۔ڈپٹی کمشنر نے یقین دہانی کرائی کہ علاقے کایہ مسئلہ ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :