سرگودھا, خادم اعلیٰ پنجاب کی طر ف سے دیہی علاقوں میں دوران زچگی ماں او ربچے کی صحت او رسلامتی کو یقینی بنانے کیلئے مفت ایمبولینس سروس کا آغاز,ڈاکٹر نصرت ریاض

پیر 29 مئی 2017 22:04

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 مئی2017ء) چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر نصرت ریاض نے کہا ہے کہ خادم اعلیٰ پنجاب کی طر ف سے صوبہ بھر کے دیہی علاقوں میں دوران زچگی ماں او ربچے کی صحت او رسلامتی کو یقینی بنانے کیلئے مفت ایمبولینس سروس کا آغاز کر دیاگیاہے ۔ پنجاب بھر کے دیہی علاقوں میں/7 24بی ایچ یوز پر ایمر جنسی کال سنٹر 1034 کے ذریعے ایمبولینسز کی فوری فراہمی کر دی گئی ہے ۔

یہ سروس ضلع سرگودہا میں بیس بنیادی مراکز صحت پر بھی مہیا کی گئی ۔ ایمبولینسز کے موثر استعمال کیلئیIRMNCH پروگرام نے ایک فری کال سنٹر 1034مختصر کوڈ کے ساتھ شروع کیاہے ۔ انہوں نے یہ بات اپنے دفتر میں میڈیا بریفنگ میںپروگرام کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہی ۔ اس موقع پر ایم پی اے چوہدری فیصل فاروق چیمہ کے علاوہ ڈی ایچ او ڈاکٹر اسلم چوہدری ‘پروگرام کوارڈی نیٹر ڈاکٹر اسد اسلم اور دیگر ڈاکٹر بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

سی ای او ہیلتھ نے مزید بتایاکہ اس سہولت سے استفادہ کیلئے 1034 پر تمام موبائلز او رلینڈ لائن کے تمام نیٹ ورک سے فری کال کی جاسکے گی۔حاملہ خواتین اور ان کے اہل خانہ براہ راست 1034 پر کال کر کے اپنی رجسٹریشن کرواسکتے ہیں۔ لیڈی ہیلتھ ورکرکو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 1034 پر کال کریں او رکم از کم چار کیس ہفتہ کے دن رجسٹرکروائیں۔ یہاں تک کہ ان کے علاقے کی تمام حاملہ خواتین کال ریسپانس سنٹر پر رجسٹرہو جائیں ۔

جب ایک مرتبہ یہ عمل مکمل ہو جائے تو جیسے ہی نئی حامہ خواتین کی اطلاع ہو تو اس کے حاملہ خواتین کے رجسٹر میں انٹر ہونے کے ساتھ ساتھ ایل ایچ ڈبلیو اس کو سی آر سی پر بھی رجسٹر کروائیںگی۔ ایل ایچ ڈبلیو لیڈی ہیلتھ ورکرکے جسٹرکروانے کے عمل کو اس طرح ترجیح دی گئی ہے کہ حاملہ خاتون کا ای ڈی ڈی پہلے ہو گی اس کی پہلے رجسٹریشن کروائی جائے گی۔

کال رسپونس سنٹر چوبیس گھنے فعال رہے گا۔ اگر ایک حاملہ خاتوں کو 24/7 بی ایچ یو سے ریفرل فیسیلٹی سنٹر ٹی ایچ کیو یا ڈی یایچ کیو کی طرف منتقل کرنا ہو تو ایل ایچ آر سی آر سی پر کال کرے گی۔جب حاملہ خاتون ایک مرتبہ 24/7 بی ایچ یو یاآر ایچ سی پر ریسیو کی جاے گی تو ایل ایچ آر 1034 پر کال کر کے سی آر سی کو اطلاع دے گی کہ حاملہ خاتون کو ریسیو کر لیاگیاہے ۔

سی آر سی پر صرف اسی کال کے بعد کیس کو کلوز کیاجائے گا۔ ڈاکٹر نصرت ریاض نے مزید بتایاکہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے اس پروگرام کے تحت اگر حاملہ خاتون کو پیچیدہ ڈلیوری کی وجہ سے ڈائرکٹ ٹی ایچ کیو یا ڈی ایچ کیو پر منتقل کرنے کی ضرورت ہوتوبراہ راست سی آر سی کو ان خطرات سے آگاہ کر کے مریضہ کو قریبی ٹی ایچ کیو یا ڈی ایچ کیو پر چھوڑنے کی درخواست کر سکتے ہیں۔

EMONC کی سہولت دسیتاب نہ ہو تو اس صورت میں Responce ایجنٹ اس خاتون کو اس کے گھر سے اٹھانے کیلئے ایمبولینس مہیا کر ے گا او ریہ ایمبولینس خاتون کو کسی قریبی ٹی ایچ ا یو یا ڈی ایچ کیو ہسپتال تک لے جائے گا۔ خادم اعلی کی ہدایت کے مطابق یہ ایمبولینسز صرف اور صرف ان حاملہ خاتون کو مقررہ بنیادی مراکز صحت اور رورل ہیلتھ سنٹر پر چھوڑنے کیلئے استعمال ہونگی۔ انہوں نے کہاکہ خادم اعلیٰ پنجاب کی طرف سے دوران زچگی ماں او ربچے کی صحت کو یقینی بنانے کیلئے یہ پروگرام جذبہ خدمت کی ایک تابندہ مثال ہے۔

متعلقہ عنوان :