سرگودھا,کمشنر کا سیکرٹری بورڈکے ہمراہ گورنمنٹ سنٹرل ماڈل ہائیر سکینڈری میں قائم

انٹر میڈیٹ کے امتحانی سنٹر کا معائنہ

پیر 29 مئی 2017 22:03

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 مئی2017ء)کمشنر سرگودہا ندیم محبوب نے سیکرٹری بورڈ سرفراز گجر کے ہمراہ گورنمنٹ سنٹرل ماڈل ہائیر سکینڈری سکول ٹاہلی چوک نیو سٹیلائٹ ٹاؤن میں قائم انٹر میڈیٹ کے امتحانی سنٹر کا معائنہ کیاجبکہ اسی ادارہ میں قائم میٹرک کے پرچوں کے مارکنگ سنٹر میں مارکنگ کے طریق کار اور معیار کو چیک کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے امتحانی سنٹر میں طلبا ء کے لئے دستیاب سہولیات پر اطمینان کاا ظہار کیا۔