سرگودھا,شہر میں تجاوزات کے ساتھ موٹرسائیکل رکشوں کے غیر قانونی سٹینڈ ٹریفک میں خلل اور شہریوں کیلئے وبال جان بن کر رہ گئے

پیر 29 مئی 2017 22:03

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 مئی2017ء) شہر میں تجاوزات کے ساتھ ساتھ موٹرسائیکل رکشوں کے غیر قانونی سٹینڈ ٹریفک میں خلل اور شہریوں کیلئے وبال جان بن کر رہ گئے ہیں،جہاں بااثر شخصیات انتظامی کاروائی میں رکاوٹ بنی ہوئی ہیں،شہر میں ملی بھگت سے قبضہ گروپوں نے غیر قانونی اڈے بنا رکھے ہیں‘ کارخانہ بازار‘ نوری گیٹ‘ سول ہسپتال چوک‘ گولچوک‘ خوشاب روڈ‘ مسلم بازار‘ چوک بلاک نمبر 12‘ واٹر سپلائی روڈ کمپنی باغ و دیگر بازاروں میں جہاں تجاوزات کی بھرمار نے حسن بگاڑ کر رکھ دیا ہے وہاں ان غیر قانونی اڈوں نے رہی سہی کسر پوری کر کے مسائل میں اضافہ کر رکھا ہے ، جہاں آئے روز ٹریفک جام رہنا معمول بن چکا ہے‘ جبکہ حادثات کی شرح میں اضافہ ہو رہا ہے‘مختلف ادوار میں انتظامیہ کی طرف سے مختلف اصلاحات کے ساتھ ساتھ کریک ڈائون کے بھی اعلانات کروائے گئے مگر عملی صورتحال بہتر ہونے کی بجائے مزید گھمبیر ہو تی جا رہی ہے ، شہریوں نے کمشنر و ڈپٹی کمشنر سے ان غیر قانونی اڈوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :