سرگودھا,تین کروڑ روپے سے زائد کی لاگت سے شروع ہونیوالے ماڈل وٹنری ہسپتال تاحال فعال نہیں ہو سکے

پیر 29 مئی 2017 22:03

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 مئی2017ء)سرگودھاریجن میں تین کروڑ روپے سے زائد کی لاگت سے شروع ہونیوالے منصوبہ کے تحت قائم ہونیوالے ماڈل وٹنری ہسپتال تاحال فعال نہیں ہو سکے جس کے باعث مویشی پال حضرات مشکلات کم کرنے کے منصوبہ سے بھی مستفید نہ ہو سکے ، اس وقت تک ماڈل وٹنری ہسپتالوںکے تعمیراتی کاموں پرسرگودھا میں 98لاکھ روپے،ضلع خوشاب 55لاکھ روپے ،بھکر 85لاکھ روپے اور خوشاب میں 71لاکھ روپے کے فنڈز خرچ ہو چکے ہیں، تعمیراتی کاموں کے ساتھ ساتھ سہولیات کی فراہمی سست روی کا شکار ہونے کے باعث مزید تاخیر قومی خزانے کے نقصان کا بھی موجب بن رہی ہے جس پر سیکرٹری لائیو سٹاک نے نوٹس لیتے ہوئے پراجیکٹ پر ہنگامی بنیادوں پر کام کرنے اور عملدرآمد کی رپورٹ بھجوانے کی ہدایت جاری کی ہے ۔