پی آئی اے کے سسٹم میں تکنیکی خرابی،متعدد پروازوں کا شیڈول شدید متاثر

فی الحال حتمی طور پر کچھ نہیں کہہ سکتے کہ اس تعطل کی وجہ کیا بنی، حکام

پیر 29 مئی 2017 22:02

پی آئی اے کے سسٹم میں تکنیکی خرابی،متعدد پروازوں کا شیڈول شدید متاثر
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 مئی2017ء)پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی ای) کے سسٹم میں تکنیکی خرابی کی وجہ سے متعدد پروازوں کا شیڈول شدید متاثر ہوگیا۔گزشتہ ہفتے برٹش ایئرویز کو ہیکنگ کی وجہ سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا جبکہ پیر کی صبح 9 بجے کے قریب پی آئی اے کا آپریشن بھی تعطل کا شکار ہوگیا جب اس کے سافٹ ویئر نے کام کرنا بند کردیا۔

(جاری ہے)

سافٹ ویئر میں خرابی کی وجہ سے کئی پروازوں کو تاخیر کا سامنا کرنا پڑا جبکہ فلائٹس کی بکنگ کا نظام بھی متاثر ہوا۔پی آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ وہ فی الحال حتمی طور پر کچھ نہیں کہہ سکتے کہ اس تعطل کی وجہ کیا بنی۔خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے کے دوران دنیا بھر میں برٹش ایئرویز کے کمپیوٹر سسٹمز میں خرابی کی وجہ سے ہیتھرو ایئرپورٹ سے برٹش ایئرویز کی تقریباً 60 فیصد سے زائد پروازیں منسوخ کرنی پڑی تھیں جبکہ ہزاروں مسافروں کو فلائٹ میں تاخیر اور منسوخی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔۔