سی پیک نے پاکستان کی ترقی اورخوشحالی میں اہم کردار ادا کیا: آزاد علی تبسم

پیر 29 مئی 2017 22:00

سی پیک نے پاکستان کی ترقی اورخوشحالی میں اہم کردار ادا کیا: آزاد علی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 مئی2017ء) مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی آزاد علی تبسم نے کہا ہے کہ سی پیک نے پاکستان کی ترقی اورخوشحالی میں اہم کردار ادا کیاہے اور اس پراجیکٹ سے فائدہ اٹھانے کے لئے پاکستانی سرمایہ کار اورصنعتکار آگے بڑھیں- پاکستان کی تعمیر و ترقی میں حکومت کا ہاتھ بٹائیںاور ترقی وخوشحالی کا سفر مل کر طے کریں- پاکستان ہم سب کاسانجھا ملک ہے اور اس کی ترقی اور خوشحالی کے لئے ہم سب نے مل کر کام کرنا ہی-پاکستان کی تعمیر وترقی میں صنعتکاروں او رکاروباری افرادنے بھی اپنا بھرپور اور موثر کردارا داکرناہے -انہوں نے کہاکہ آ پ کے جائز مطالبات ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے جبکہ وفاقی حکومت سے متعلقہ معاملات کے حل کے لئے وفاق سے بات کی جائے گی-انہوں نے کہاکہ حلال فوڈز کے عالمی مارکیٹ میں بے پناہ مواقع موجود ہیں اور حلال فوڈ ز کی بین الاقوامی تجارت سے فائدہ اٹھانا وقت کی ضرورت ہے -انہوں نے کہاکہ پنجاب حکومت نے جعلی و غیر معیاری ادویات کے خاتمے کے لئے قوانین کو سخت کیا ہی- معیاری ادویات بنانے والے اچھے مینوفیکچرز ہمارے لئے قابل احترام ہیں- قوانین کو سخت کرنے کا مقصد جعلی اورغیر معیاری ادویات کا سدباب ہے -کسی کو جعلی و غیر معیاری ادویات کے ذریعے انسانی جانوںسے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

متعلقہ عنوان :