تھانہ سٹی پولیس نے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران موٹر سائیکلز چوری کرنے والے بین الصوبائی گروہ کو گرفتار کر لیا

پیر 29 مئی 2017 21:49

تھانہ سٹی پولیس نے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران موٹر سائیکلز ..
راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مئی2017ء) تھانہ سٹی پولیس نے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران موٹر سائیکلز چوری کرنے والے بین الصوبائی گروہ کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ ان کے قبضہ سے سے 12چوری شدہ موٹر سائیکلز بر آمد کر لئے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ سٹی یوسف مرزا نے ’’اے پی پی‘‘ کو بتایا ہے کہ مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کیا جا رہا تھا جس دوران موٹر سائیکلز چوری کرنے والے گروہ کو گرفتا ر کیا گیا جوکہ موٹر سائیکل چوری کر کے دوسرے شہروں اور صوبوں میں فروخت کرتے تھے ،پولیس کا کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران ملزم فہیم اور ملزم جواد عباسی کو گرفتار کیا گیا ہے جوکہ دیر کوٹ ،راولا کوٹ کے رہائشی ہیں،ملزمان کے قبضہ سے 12عدد چوری کے موٹر سائیکلز بر آمد ہوئے ہیں ۔

پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مذید تفتیش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :