اے این پی نے لوڈ شیڈنگ اور کم وولٹیج کے خلاف صوبائی اسمبلی میں قرارداد جمع کرا دی

پیر 29 مئی 2017 21:48

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مئی2017ء) عوامی نیشنل پارٹی نے صوبے میںلوڈ شیڈنگ اور بجلی کے کم وولٹیج کے خلاف صوبائی اسمبلی میں ایک قرارداد جمع کرا ئی ہے ۔قرارداد اے این پی کے صوبائی جنرل سیکرٹری و پارلیمانی لیڈر سردار حسین بابک نے جمع کرائی جس میں مزید کہا گیا ہے کہ صوبے کی تمام مین ٹرانسمیشن لائنز بوسیدہ اور ناکارہ ہو چکی ہیں اور اب یہ لائنز مزید لوڈ برداشت کرنے کے قابل نہیں۔

(جاری ہے)

قرارداد میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ عوام اس کے باوجود بجلی کے بل ادا کر رہے ہیں اور ٹرانسفارمرز خراب ہونے کی صورت میں بھی انہیں خود چندہ اکٹھا کر کے ان کی مرمت کرانا پڑتی ہے ، انہوں نے کہا کہ سی پیک کے فنڈز میں صوبے کی مین ٹرانسمیشن لائنز کی مرمت کی جائے ، نئے گرڈ سٹیشنز اور فیڈرز پر جلد کام کا آغاز کیا جائے ۔قرارداد میں یہ مطالبہ بھی کیا گیا کہ واپڈا کے فنڈز سے صوبے میں فیڈر، گرڈ سٹیشنز اور ٹرانسفارمرز کو ٹریڈنگ کیلئے استعمال نہ کیا جائے اور عوام کو بجلی کی سہولت بہم پہنچانے کیلئے اقدامات کئے جائیں۔