پشاور،مفادعامہ کے پیش نظرانڈسٹریل فیڈرزکوبجلی کی فراہمی بند رہے گی

پیر 29 مئی 2017 21:46

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مئی2017ء) گھریلوصارفین کو بجلی کی بلاتعطل فراہمی کے لئے ملک بھرکی طرح خیبرپختونخوا میں بھی تمام انڈسٹریل فیڈرز کو بجلی کی فراہمی افطاری ساڑھے چھ بجے سے لیکر سحری 4 بجے تک(ساڑھے 9 گھنٹے کے لئی) بندکی جاتی ہے تاکہ گھریلو صارفین کو سحری ,افطاری اورتراویح کے اوقات میں لوڈشیڈنگ کا سامنا نہ کرنا پڑے ․انڈسٹریل فیڈرز کو بجلی بند کرنے سے انڈسٹریز کے اندررہائش پزیر افراد کو بھی رات کے ان اوقات میں بجلی کی فراہمی معطل رہتی ہی․لیکن یہ قدم مفاد عامہ کے لئے ملکی سطح پر اٹھایا گیا ہے اورملک بھر میں تمام انڈسٹریل یونٹس کے رہائیشوں کو ان مسائل کا سامنا ہے اور صورتحال کے بہترہوتے ہی انڈسٹریل یونٹس میں رہائش پزیرافراد کو محدود پیمانے پر بجلی دینے کے بارے میں فیصلہ کیا جائے گا․

متعلقہ عنوان :