پرویز مشرف کے خلاف درج ججز نظر بندی کیس کی سماعت 4 جولائی تک ملتوی

پیر 29 مئی 2017 21:41

پرویز مشرف کے خلاف درج ججز نظر بندی کیس کی سماعت 4 جولائی تک ملتوی
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مئی2017ء) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے پرویز مشرف کے خلاف درج ججز نظر بندی کیس کی سماعت 4 جولائی تک ملتوی کر دی ۔

(جاری ہے)

پیر کو عدالت نے سماعت کی تو پرویز مشرف کے وکیل اختر شاہ ایڈوکیٹ عدالت میں پیش ہوکر موقف اختیار کیا کہ انسداد دہشتگردی کی دفعات کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کررکھا ہے ہائیکورٹ کا فیصلہ آنے تک۔

سماعت ملتوی کی جائے، پرویز مشرف کے وکیل نے عدالت کو مذید بتایا کہ پرویز مشرف ستمبر تک وطن واپس آسکتے ہیں۔عدالت نے پرویز مشرف کے وکیل کی استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت چار جولائی تک ملتوی کر دی ۔پرویز ر مشرف کے خلاف تھانہ سیکرٹریٹ پولیس نے سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری سمیت 60 ججز کو نظر بند رکھنے کے الزام میں مقدمہ درج کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :