سالہ اقرأگولوکامبینہ جرگہ کرنے والے سردار تاج محمد خان اور دیگر کے خلاف مقدمہ درج

پیر 29 مئی 2017 21:36

کندھ کوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مئی2017ء) کندھ کوٹ عیدگاھ محلہ کی مکین 11سالہ اقرأگولوکامبینہ جرگہ کرنے والے سربراہ پی پی بھٹوگروپ کے سابقہ صوبائی صدر سردارتاج محمد خان ڈومکی ،متاثرہ لڑکی کے والدعرض محمد گولواور ملزمان سمیت 15افراد پر تھانہ سی سیکشن پر مقدمہ درج کرلیا گیا جرگہ کے سربراہ نے بچی کی عزت اور جنسی زیادتی کی رقم 18لاکھ رکھی تھی مقدمہ میں نامزدصفرسہریانی،راہب سہریانی، مجاہدسہریانی،ولایت عرف گل ،نورحسن،جیئو،فقیر،سائر سہریانی،انصاف سہریانی،عامرگولو،آصف ،قربان ،بشیر،وحیدگولونامزدکیئے گئے پریس کانفرنس کی خبریں شایع ہونے پر آئی جی سندھ کے احکامات کے بعد ایس ایس پی کندھ کوٹ ڈاکٹرسمیع اللہ سومرونے مقدمہ درج کرنے کے احکامات صادرکیئے نامزدافرادکی گرفتاریوں کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیںسردارتاج محمدخان ڈومکی کو گرفتارکے فیملی/جڈیشل مجسٹریٹ سرتاج الدین مہر کی عدالت میں پیش کرکے 14روز کا رمانڈلیکرجیل بھیج دیا ۔

متعلقہ عنوان :