اسلام آباد میں تمام سستے با زروں میں اشیاء خوردونوش ارزاں نرخوں پر وافر مقدار میں فراہم کی جائیں گی، سستے با زاروں کا انعقاد کا مقصد روزے داروں کوبھر پور سہولت مہیا کرنا ہے

مئیر اسلام آباد و چیئر مین سی ڈی اے شیخ انصر عزیز کا سیکٹر جی سیون میں سستے با زار کے افتتاح موقع پر گفتگو

پیر 29 مئی 2017 21:19

اسلام آباد میں تمام سستے با زروں میں اشیاء خوردونوش ارزاں نرخوں پر ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مئی2017ء) میئر اسلام آباد و چیئر مین سی ڈی اے شیخ انصر عزیز نے کہا ہے کہ وزیر اعظم محمد نواز شریف کی ہدایت کے مطا بق اسلام آباد میں لگائے گئے تمام سستے با زروں میں نہ صرف اشیاء خوردونوش ارزاں نر خوں پر وا فر مقدار میں فراہم کی جائیں گی بلکہ ان کے معیا ر کابھی خصوصی خیال رکھا جا ئے گا کیونکہ سستے با زاروں کا انعقاد کا مقصد روزے داروں کوبھر پور سہولت مہیا کرنا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سیکٹر جی سیون میں میٹروپولیٹن کارپوریشن( ایم سی آئی) کی طرف سے لگائے گئے سستے با زار کے افتتاح موقع پرکیا۔ اس موقع پر یونین کونسل کے چیئرمین نعیم علی گجر ایڈووکیٹ اور سردار مہتاب خان کے علاوہ مختلف یونین کونسلوں کے چیئرمین،سی ڈی اے اور ایم سی آئی کے متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

مئیر اسلام آباد و چیئر مین سی ڈی اے شیخ انصر عزیز نے متعلقہ افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ سستے بازاروںکے لگانے کا بنیا دی مقصد وفاقی دا رلحکومت کے شہریوں کو ماہِ رمضان المبارک میں تازہ اور ارزاں نرخوں پر کھانے پینے کی اشیاء ،تازہ پھلوں اور سبزیوں کی فراہمی کو ممکن بنانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایم سی آئی رمضان المبارک میں شہریوں کی سہولت کے لئے اسلام آباد میں لگائے گئے تمام سستے با زاروں میں ارزاں نرخوںپراشیائے خوردونوش کی وافر مقدار میں فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے تمام اقدا مات اٹھائے گااور اس ضمن سخت ما نیٹرنگ کا نظام وضح کیا جارہا ہے تاکہ اسلام آباد کے شہری اس سہولت سے بھر پور فا ئدہ اٹھا سکیں۔

مئیر اسلام آباد و چیئر مین سی ڈی اے نے افسران کو ہدایت کی وہ سستے با زروں میںاپنی مو جودگی کو یقینی بنائیں تاکہ ان با زاروں میں آنے والے صا رفین کی شکا یات کا فوری ازا لہ ممکن بنا یا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ اوور چارجنگ کرنے والوںیا صارفین سے بداخلاقی سے پیش آنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے۔انہوں نے کہا کہ اشیاء و خوردونوش کی قیمتوں کی فہرست کو سستے بازاروں میں نمایاں جگہوں پر آویزاں کیا جائے تاکہ شہری اپنی ضروریات کے مطا بق اشیاء کے نرخ دیکھ سکیں۔

انہوں نے مزید ہدایت کی با زار میں سیکیورٹی اور صفائی کے نظام میں مزید بہتری لائی جائے۔ مئیر اسلام آباد و چیئر مین سی ڈی اے شیخ انصر عزیز نے کہا کہ ایم سی آئی کے سستا با زار جی سیون میں تمام اشیاء خوردونوش با لخصوص مشروبات ، پھل اور سبزیاں مار کیٹ کے مقا بلے میںانتہائی سستی فراہم کی جارہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :