ائیر پورٹس اور ائیر لائنز کے اندر دورا ن سفر مسافروں کے موبائل فون سے ویڈیو بنانے پر پابندی عائد کر دی گئی

پیر 29 مئی 2017 21:14

ائیر پورٹس اور ائیر لائنز کے اندر دورا ن سفر مسافروں کے موبائل فون سے ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 مئی2017ء) ائیر پورٹس اور ائیر لائنز کے اندر دورا ن سفر مسافروں کے موبائل فون سے ویڈیو بنانے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے ائیر پورٹ ذرائع کے مطابق ائیر پور ٹس پر کام کرنے والے تمام اداروں کے ملازمین کو اس سلسلے میں آگاہ کر دیا گیاہے ۔

(جاری ہے)

ائیر پورٹ ملازمین کے علاوہ ائیر پورٹس پر اندرون ملک اور بیرون ملک جانے والے مسافر بھی موبائل فون سے کسی قسم کی ویڈیو نہیں بنائینگے ۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ ائیر لائنز کے اندر سیکورٹی خدشات کے پیش نظر مسافروں کی ویڈیو بنانے پر پابندی عائد کر دی ہے اور جو بھی کوئی مسافر اس کی خلاف ورزی کریگا اس کے خلاف ائیر پورٹس رولز کے تحت کاروائی کی جائیگی ۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ سیکورٹی خدشات کے پیش نظر ائیر پورٹس اور ائیر لائنز میں یہ پابندی عائد کی گئی ہے اندرون ملک اور بیرون ملک جانے والے مسافروں کو اس حوالے سے آگاہ کر دیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :