محکمہ صحت ، محکمہ تعلیم میں دوہری شہریت کے حوالے سے ملازمین کی تفصیلات اکھٹی کرلی گئی

پیر 29 مئی 2017 21:14

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 مئی2017ء) محکمہ صحت ، محکمہ تعلیم میں دوہری شہریت کے حوالے سے ملازمین کی تفصیلات اکھٹی کرلی گئی ہے وفاقی محکموں کی طرح تمام صوبائی محکموں میں دہری شہریت کے ملازمین کی تفصیلا ت اکھٹی کی جا رہی ہے ۔ذرائع نے بتایا ہے کہ دہری شہریت کے حامل ملازمین کے خلاف قانون کے تحت کاروائی عمل میں لائی جائیگی ۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بتایا ہے کہ دہری شہریت کے حامل صوبائی محکموں کے ملازمین کے خلاف قانون کے تحت کاروائی عمل میں لائی جائیگی تاہم اب تک ہونے والے سروے میں دہری شہریت کے حامل ملازمین کی تفصیلات سامنے نہیں آئی ہے تاہم بعض ملازمین کی جانب سے غیر ملکی خواتین سے شادیوں کے بارے میں تفصیلات سامنے آئی ہیں ۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے ابتدائی طور پر دو صوبائی محکموں میں اس حوالے سے سروے کاکام مکمل کیا ہے ۔ جبکہ دیگرمحکموں میں سروے کاکام مرحلہ وار طور پر مکمل ہو گا ۔

متعلقہ عنوان :